آئی سی سی (مینز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان

ایونٹ 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک آسٹریلیا میں کھیلا جائے گا


دبئی:آئی سی سی (مینز) ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا جو آسٹریلیا میں 16 اکتوبر سے 13 نومبر تک کھیلا جائے گا۔
پاکستان براہ راست سپر 12 راونڈ میں جگہ بناچکا ہے۔روائیتی حریفوں پاکستان اوربھارت کی ٹیمیں اس مرتبہ ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔دونوں کے درمیان ورلڈ کپ میچ 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلا جائے گا۔ بنگلہ دیش اور جنوبی افریقا سمیت پہلے راونڈ کی دو ٹیمیں بھی پاکستان سے مقابلہ کریں گی۔
پاکستان ٹیم 30 اکتوبر کو گروپ اے کی رنر اپ ٹیم سے میچ کھیلے گی جبکہ جنوبی افریقہ سے 3 نومبر اور بنگلہ دیش سے 6 نومبر کو میچ ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا افتتاحی میچ پہلے راونڈ کی ٹیموں سری لنکا اور نمیبیا کے درمیان 16 اکتوبر کو ہوگا، سپر 12 راونڈ کا آغاز 22 اکتوبر کو دفاعی چیمپئن آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ سے ہوگا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنلز سڈنی اور ایڈیلیڈ میں 9 اور 10 نومبر کو ہوں گے جبکہ فائنل میلبرن میں 13 نومبر کو کھیلا جائے گا۔