سابق آزاد امید وار چیئر میں یوسی 31 جی سیون چوہدری کامران نے بجلی گیس کنکشنز بحالی تحریک کی حمایت کر دی


اسلام آباد:
سابق آزاد امید وار چیئر میں یوسی 31 جی سیون چوہدری کامران نے بجلی گیس کنکشنز بحالی تحریک کی مکمل حمایت کر دی ۔یہ فیصلہ انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک جاوید انتظار سے ملاقات میں کیا ۔چوہدری کامران نے کہا کہ اسلام آباد کے دیہی نواحی اور سوسائٹیز کے بنیادی حقوق کے لیے کام کروں گا ۔حکومت اور ارباب اختیار کی بے حسی پر افسوس ہوتا ہے ۔عوامی طاقت سے متعلقہ محکموں اور ارباب اختیار پر دباؤ بڑھائیں ۔بجلی گیس کنکشنز بحالی تحریک کو مزید متحرک اور فعال بنائیں گے۔