ان پر جعلی پراپرٹی دستاویزات پیش کرنے کا الزام تھا اور مقدمے میں اشتہاری بھی تھے

اسلام آباد:متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سینٹر محمد عتیق کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق سابق سینیٹر میاں محمد عتیق اور ان کے ساتھیوں کے خلاف جون 2021 میں ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر تھانہ گنج منڈی راولپنڈی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ محمد عتیق پر جعلی پراپرٹی دستاویزات پیش کرنیکا الزام ہے جبکہ میاں عتیق اور دیگر افراد مقدمے میں اشتہاری ہیں۔
راولپنڈی پولیس کے مطابق سابق سینیٹر کو تھانہ قلعہ گجر سنگھ نے راولپنڈی پولیس کے حوالے کیا، کیس کی میرٹ پر تفتیش کی جائے گی۔


