
میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
پکی شاہ مردان کے رہائشی ملک نیاز عرف دادو گروپ کا کئی سال پرانا خالی پلاٹ کو پکی شہر کے ہی رہائشی عبیداللہ قریشی گروپ کوڑا کرکٹ کی ڈھیری کے طور پر استعمال کر رہے تھے اب اتنا عرصہ گزرنے کے بعد ملک گروپ نے کہا کہ ہمارے پلاٹ پر اب کوڑا نہ پھینکنا کیونکہ ہم اسے خالی کرانا چاہتے ہیں یہ سن کر قریشی گروپ نے پلاٹ خالی کرنے سے انکار کر دیا جس پر معاملہ پولیس تھانہ داؤد خیل میں پہنچ گیا ایس ایچ او داؤد خیل سجاد احمد نت نے معاملہ سلجھانے کی کوشش کی لیکن ناکام ۔جس پر قریشی پارٹی نے بات ڈی پی اومیانوالی تک پہنچانے کےلیے اپنے افرادکولیکر روانہ ھوئے توپیچھے سے تھانہ داؤدخیل پولیس نےانکوروکنے کی کوشش کی اسی دوران ایک پولیس ملازم نے قریشی پارٹی کےایک شخص کوتھپڑ ماردیاجسکے بعد روڈ پر موجود تمام لوگ پولیس پارٹی کیساتھ گتھم گتھاھوگئے جس سے ایس ایچ اوسمیت کئی ملازمین زخمی ھوگئے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے




