اسلام آباد کیرئیر کالجز نے ایچ ایم ظفرکوانٹری ٹیسٹ کاپروجیکٹ ڈائر یکٹرمقررکردیا


اسلام آباد: آئی سی سی نے ایچ ایم ظفرکوانٹری ٹیسٹ کاپروجیکٹ ڈائر یکٹرمقررکردیا۔پروجیکٹ آف آئی سی سی کاانٹر ی ٹیسٹ سکو ر (SCORE) کے نام سے ہو گا ۔ یہ فیصلہ ڈائر یکٹر اسلام آبادکیرئیرکالجز(آئی سی سی) محمد عا مر نے کیا۔ ایچ ایم ظفر کی تقرری کے مو قع پر چیئرمین آئی سی سی جاویدانتظار،کالج سیکشن کے وائس پرنسپل محمد عدنان عباسی،میٹرک سیکشن کے پر نسپل فضل الرحمان خٹک بھی موجودتھے۔پروفیسر محمد عامر نے کہاکہ آئی سی سی نے فیڈرل بورڈ پری میڈیکل میں ٹاپ کر رکھا ہے۔اسی طرح ہمارا انٹری ٹیسٹ پروجیکٹ (سکور)پاکستان میں بہترین نتائج دیگا۔ہمارامیڈیکل کالجزاور انجینئرنگ یونیورسٹیز میں زیادہ سیٹیں حاصل کرنے کا ہدف ہے ۔ ہم نے انٹر ی ٹیسٹ کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے والے ما ہرین تعلیم اوراسا تذہ کی خدمات حاصل کرلی ہیں. ملک کے تعلیمی لحاظ سے پسماندہ صوبوں کو خصوصی سکالرشپ دینگے۔
چیئر مین آئی سی سی جا وید انتظار نے نومنتخب پرو جیکٹ ڈائریکٹر ایچ ایم ظفر کومبارکباددیتیہو ئے امیدظاہر کی کہ انکی قیادت میں آئی سی سی کا انٹری ٹیسٹ کانظا م کامیاب ہو گا۔نومنتخب
پروجیکٹ ڈائر یکٹر ایچ ایم ظفرنے کہاکہ ہمارے پاس بہا رہ کہواوراسلام آباد کے طلبا کو ملک کی نامور میڈکل کالجز اور انجینئر نگ یو نیو رسٹیز میں داخلے دلوانیکی جامع حکمت عملی اورٹھوس منصوبہ ہے۔سکو ر(SCORE) کو انٹر ی ٹیسٹ نتا ئج کے حوا لیسے ملک کا کامیاب تر ین ادارہ بنا نے کے لیے پر عزم ہیں ۔