عمران خان نے پی ڈی ایم اور پی پی پی مارچ پر پٹرول بم مار دیا ہے۔ عامر مغل

تاریخی عوامی ریلیف پیکیج پر اپوزیشن کی چیخیں سمان سے باتیں کر رہی ہیں


اسلام باد(نیوزرپورٹر) سینئر رہنما تحریک انصاف عامر مغل نے پٹرولیم اور بجلی قیمتوں میں کمی کے اعلان پر کہا ہے کہ اپوزیشن کے لانگ مارچ پر وزیر اعظم نے پٹرول بم گرا دیا ہے۔ پوری دنیا میں مہنگاء عروج پر ہے۔ امریکہ اور یورپ میں مہنگا ئی کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ لیکن وزیر اعظم نے قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو تاریخی ریلیف دیا ہے۔ اپوزیشن کے پاس اب لانگ مارچ کا کوئی بہی جواز نہیں بچا۔ یہی وجہ ہے کہ اس تاریخی عوامی ریلیف پیکیج پر اپوزیشن کی چیخیں سمان سے باتیں کر رہی ہیں۔
دراصل اپوزیشن ہی اس مہنگاء کی بڑی وجہ ہے۔اور ان کی کرپشن سے ہی پاکستان اربوں ڈالر مقروض ہواہے۔دریں اثنا مریم صفدر کی تازہ ویڈیو لیک بارے ردعمل دیتے ہوئے عامر مغل نے کہا کہ مریم کی بدزبانی اب ضرب المثل بن چکی ہے اورآئے دن کی ڈیو لیکس میں صحافیوں اور سیاسی لیڈرز کے بارے میں غلیظ زبان کا استعمال نہ صرف یہ ثابت کرتا ہے کہ نواز شریف نے اپنی طرح اپنی اولاد کی تربیت بہی مخالفین کی کردار کشی اور گالم گلوچ پر کی ہے بلکہ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ مریم صفدر کسی بھی طور پر ایک قومی لیڈر بننے کے قابل نہیں ہیں۔