وزیراعظم عمران خان کو رپورٹ دی گئی ہے کہ اپوزیشن دبائو ڈال رہی ہے ان کے پاس نمبرز پورے نہیں ذرائع

اسلام آباد(قاضی بلال)حکومت جائے گی یا رہے گی اس حوالے سے اگلے تین روز انتہائی اہم ہیں ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان آصف علی زرداری اور شہباز شریف میں حکومت کے خلاف عدم اعتماد لانے پر مکمل اتفاق ہوگیا ہے ۔ اس حوالے سے مولانافضل الرحمان نے آصف علی زرداری اور ن لیگ کے درمیان دوریاں دور کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے ۔ اس سارے عمل میں ق لیگ کو سب سے اہم کردار ادا کرنے جا رہی ہے وزیراعظم عمران خان نے بھی مونس الہی سے مکمل ساتھ دینے کیلئے الگ سے ملاقات کی ہے اور حالات کا جائزہ لیا ہے وزیراعظم کو یہ بھی رپورٹ دی گئی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ اپوزیشن کے پاس نمبر پورے نہیں محض حکومت کو دبائو میں لایا جا رہا ہے ۔ دوسری جانب باہربیٹھے سابق وزیراعظم نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان پرمکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان سے کہا کہ وہ دیگر جماعتوں کو اعتماد میں لیں ان کی ہرشرط ن لیگ کو منظور ہوگی ۔تحریک عدم اعتماد کا مسودہ بھی تیار کر لیا گیا ہے ایک دو روز میں اپوزیشن قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے ریکوزیشن جمع کرائے گی ۔
