چین جدت پر مبنی ترقی کی حکمت عملی جاری رکھے گا

بیجنگ(شِںہوا) چین جدت پر مبنی ترقی کی حکمت عملی جاری رکھتے ہوئے اپنی حقیقی معیشت کی بنیاد کو مضبوط بنائے گا۔

ہفتہ کو قومی مقننہ میں غور کے لیے پیش کی گئی حکومتی کارکردگی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین سائنسی اور تکنیکی اختراعات کو فروغ دے گا، تاکہ اپنی صنعتوں کو اپ گریڈ اور رسد میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے جدت کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی حاصل کی جاسکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک سائنسی اور تکنیکی تعاون کی بین الاقوامی سرگرمیوں میں شرکت کے ساتھ عالمی اہمیت کے ٹیلنٹ اور جدت پر مبنی مراکز کی تعمیر کے لیے کوششیں تیز کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق چین چھوٹے اور درمیانے درجے کے سائنس وٹیکنالوجی کے کاروباری اداروں کے لئے ٹیکسوں اور فیسوں میں کمی کی شرح کو75 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کرے گا، اور بنیادی تحقیق میں سرمایہ کاری کرنے والے اداروں کو ٹیکس میں چھوٹ دے گا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چین مینوفیکچرنگ کے شعبے میں بنیادی مسابقت کو فروغ دے گا، صنعتی اداروں کی ری انجینئرنگ کے منصوبوں کا آغاز اور روایتی صنعتوں کو اپ گریڈ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔