واقعہ G 6 1/2 کے سکول میں فن فیئر پروگرام کے دوران پیش آیا
اہم سوال یہ ہے کہ بچہ خنجر لے کر سکول کیسے آیا کیا وہ روز خنجر لاتا تھا
اسلام آباد(سٹی رپورٹر)گورنمنٹ پرائمری سکول G 6 1/2 اسلام آباد میں اس وقت خنجر چل گئے جب گزشتہ روز ہونے والے فن فیئر پروگرام میں باہر سے آنے والے بچوں اور سکول کے تیسری جماعت کے طالب علم کے درمیان تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی ہو گئ سکول کے طالب علم نے فن فیئر میں اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ آئے ہوئے 2 بچوں کو خنجر کے وار کر کے زخمی کر دیا.زخمی بچوں کو طبعی امداد کے لیے پولی کلینک ہسپتال منتقل کیا گیا .
والدین کی قانونی کاروائی نہ کرنے کی یقین دہانی کے بعد ڈاکٹروں نے بچوں کو طبعی امداد کے بعد گھر بھیج دیا .ذرائع کے مطابق سکول کی پرنسپل میڈم افشاں اور عمران مغل صدر اساتذہ یونین نے معاملہ کو دبانے اور اپنے اعلیٰ افسران سے معاملہ چھپانے کی کوشش کر رہے ہیں.
خنجر مارنے والے طالب علم کو سکول سے نکال کر زخمی بچوں کے والدین کو راضی کر لیا گیا .معلوم ہوا ہے کہ بچوں کا والد بھی اسی سکول کا ملازم نکلاہے .
واقع کے بعد کئی سوالات اٹھ کھڑے ہوئے، سکول کی پرنسپل نے باہر سے بچوں کو آنے کی اجازت کیوں دی،بچے کے پاس خنجر کہاں سے آیا ،کیا بچہ روز خنجر ساتھ لاتا تھا.


