
- راولپنڈی :چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے * مارچ کی کامیابی میں کردار ادا کرنے پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ میں راولپنڈی گوجر خان روات ٹی چوک اقبال ٹاون فیض آباد زیرو پوائنٹ ، ڈی چوک اسلام آباد پہنچنے پر فقیدالمثال تاریخی استقبال کرنے پر ہم آپ تمام قابل فخر کارکنان پاکستان پیپلز پارٹی ضلع راولپنڈی و الایڈ ونگز کے تمام عہدیداران بلدیاتی نمایندگان قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ٹکٹ ہولڈرز مقامی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے معزز صحافی و فوٹو گرافر صحافی و بیٹ رپوٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں بلخصوص ان تمام عہدے داران و کارکنان کا جنھوں نے عوامی لانگ مارچ کی پرنٹ الیکٹرانک سوشل میڈیا پر لمحہ بہ لمحہ کوریج کے لئے میرا ساتھ دیا میری مدد کی اور پارٹی کے سینئر راہنماوں جناب نعیم کیانی حسین طارق راجہ، سمیرا خان صاحبہ ، ملک تنویر ، راجہ ظہیر جنجوعہ ، ملک انجم رفیق مغل ،بنارس چوھدری ، فضل حق خان ، سردار جاوید ، جمیل ہاشمی ، راجہ سہیل نزیر ، راجہ آصف نزیر ، شاہد بشیر ، عادل خان ؛ امجد جنجوعہ ، مقصود خان ، ڈاکٹر ضیاالرحمان ستی راجہ رخسار عباسی ، چوھدری فہیم وقار ، کا بھی خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔



