چینی صدر کی سیاسی مشیروں سے ملاقات ، سالانہ سیشن کی بحث میں شرکت

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے زراعت اور فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے قومی سیاسی مشیروں سے ملاقات کی، جو چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی تیرہویں قومی کمیٹی کے پانچویں اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور چیئرمین مرکزی فو جی کمیشن شی نے مشترکہ گروپ اجلاس میں شرکت کی اور ان کے تبصرے اور تجاویز سنیں۔

چین، دارالحکومت بیجنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ یانگ 13 ویں قومی عوامی کانگریس کے پانچویں اجلاس میں صوبہ سیچھوان کے نائبین کے ساتھ ایک گروپ میں شریک ہیں۔(شِنہوا)