پیر اور منگل کی درمیانی رات ان کی موٹر سائیکل کو روات ٹی چوک کے قریب حادثہ پیش آیا
سر پر لگنے والی چوٹ جان لیوا ثابت ہوئی،مرحوم بہت اچھے مقرر اور صحافتی کمیونٹی کی ایک توانا آواز تھے
اسلام آباد(سٹی رپورٹر) راولپنڈی اسلام آباد کے سنئیر صحافی مظہر اقبال انتقال کر گئے ہیں ۔مرحوم تیس سال سے زائد عرصہ سے شعبہ صحافت سے منسلک تھے۔مرحوم ایک بہت اچھے مقرر ہونے کے ساتھ ساتھ صحافتی کمیونیٹی کی ایک توانا آواز’تھے۔سینئر صحافی پیر اور منگل کی درمیانی رات اپنے گھر جارہے تھے کہ روات ٹی چوک کے قریب موٹر سائیکل سلپ ہو کر قریبی بیرئیر سے ٹکرا گیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔مرحوم کی سر کی چوٹ جان لیوا ثابت ہوئی ۔
مرحوم کی نماز جنازہ آج 23 ستمبر بروز منگل) بعد نمازِ عصر پاکستان اٹامک انرجی ایمپلائز ہاسنگ سوسائٹی روات میں ادا کی جائے گی ۔
مرحوم نے پاکستان کے کئی صحافتی اداروں میں خدمات سرانجام دیں، روزنامہ اساس کے چیف رپورٹر بھی رہے۔ انہیں صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے جدوجہد کرنے پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔



