چین دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے، ایس پی سی رپورٹ

بیجنگ (شِنہوا) سپریم پیپلزکورٹ کی جاری کردہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق چین دنیاکے محفوظ ترین ممالک میں سے ایک ہے۔
قومی مقننہ کے جاری اجلاس میں بحث ومباحثہ کے لئے پیش کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قتل، عصمت دری اور اغوا جیسے 8 اقسام کے بڑے مجرمانہ مقدمات کی تعداد نچلی سطح پر رہی ہے ،اور تمام فوجداری مقدمات میں ان مقدمات کا تناسب مسلسل کم ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق 2021 میں مختلف سطح پر پیپلزکورٹ نے پہلی بار 12 لاکھ 50 ہزار سے زائد فو جداری مقدمات نمٹائے اور 17 لاکھ 20 ہزار مجرموں کو سزائیں سنائیں۔