
مانسہرہ:خیبر پختون خوا کے ضلع مانسہرہ میں فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا گیا۔فائرنگ کرنے والے مبینہ ملزم کی برہنہ ویڈیو کچھ عرصہ قبل وائرل ہوئی تھی۔ڈی ایس پی سراج خان کے مطابق گڑھی حبیب اللہ میں مبینہ طور پر ملزم اجمل نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو قتل کر دیا۔
گزشتہ سال ایک خاتون نے الزام لگایا تھا کہ ملزم اجمل نے اسے اغوا کیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔واقعے کے بعد خاتون کے رشتے داروں نے اجمل کی تشدد کی برہنہ ویڈیو وائرل کی تھی۔ خال کیا جاتا ہے کہ
ملزم نے بدلہ لینے کیلئے دونوں افراد کو قتل کیاہے۔
ضمانت پر رہائی کے بعد مبینہ طور پر ملزم اجمل نے بدلہ لینے کے لیے فائرنگ کی ہے۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔


