ٹورنامنٹ میںپاکستان کی مسلسل دوسری کامیابی ، تیسرا میچ آج سات مئی کو جاپان کے خلاف ہوگا
کوالالمپور:ملائشیاء کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے جانے والے سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے اور پاکستان نے میزبان ملائشیاء کے بعد جنوبی کوریا کو بھی شکست دے دی ہے۔ سلطان اذلان شاہ کپ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنے دوسرے میچ میں کوریا کو یکطرفہ میچ میں 4 گول سے شکست دیدی، کورین ٹیم پاکستان کے خلاف گول سکور نہ کرسکی۔ پاکستان کی جانب سے عبدالحنان شاہد، ارشد لیاقت، غضنفر علی اور سفیان خان نے ایک، ایک گول سکور کیا۔ایونٹ میں چھ ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ٹیم ملائشیا کے علاوہ پاکستان، جاپان، کوریا، نیوزی لینڈ اور کینیڈا کی ٹیمیں شامل ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم ایک روزہ آرام کے بعد آج 7 مئی بروز منگل کو جاپان کے خلاف پاکستانی وقت کے مطابق 3:15 بجے دوپہر تیسرا میچ کھیلے گی۔قبل ازیں پاکستان نے میزبان ملائشیاء کو دلچسپ مقابلے کے بعد 4/5 سے شکست دے تھی



