چین کی قومی مقننہ کے سالانہ سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس کا انعقاد

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں 13ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے پانچویں سیشن کے دوسرے مکمل اجلاس کے بعد  ایک صحافی وزراء سے  ویڈیو لنک کے ذریعے سوال پوچھتے ہوئے۔(شِنہوا) 

بیجنگ(شِنہوا) چین کی قومی مقننہ ،13ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کے پانچویں سیشن کا دوسرا مکمل اجلاس ہوا۔صدر شی جن پھنگ اور دیگر چینی رہنماں نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ہونے والے اس اجلاس میں شرکت کی۔
نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین لی ژانشو نے اجلاس میں این پی سی کی قائمہ کمیٹی کی ورک رپورٹ پیش کی۔
سپریم پیپلز کورٹ کے صدر ژو چھیانگ اور سپریم پیپلز پروکیوریٹوریٹ کے پروکیوریٹر جنرل ژانگ جون کی جانب سے اپنے اداروں کی ورک رپورٹس پیش کی گئیں جن پر قانون سازوں نے غور کیا۔