عمران خان نظریاتی لیڈر کے روپ میں روایتی سیاستدان کے طور پر بے نقاب ہوگئے، جاوید انتظار

اسلام آباد :عمران خان کا امر بالمعروف کا بیانیہ حالات کے قدموں میں گر چکا ہے. اقتدار بچانے کے لئے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر سے بھی یوٹرن لے لیا .وسیم اکرم پلس کو قربانی کا بکرا بنا دیا. مفادات کی سیاست سر چڑھ کر بول رہی ہے .اس حمام میں سارے ننگے ہیں . چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے عوامی بیٹھک ستارہ مارکیٹ میں مختلف طبقہ فکر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کا تبدیلی کا کیڑا پنجاب میں پھدک پھدک کر دم توڑ رہا ہے .عمران خان نظریاتی لیڈر کے روپ میں روایتی سیاستدان کے طور پر بے نقاب ہوئے .ملک میں کہیں انصاف نظر نہیں آتا .حکومت اور اپوزیشن عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں .غریب طبقہ اقتدار کے پجاریوں کی غلامی کی زنجیریں توڑ دے ۔