وائس چئیرمین الیکشن کمیٹی میونسپل کارپوریشن راولپنڈی کے پی ٹی آئی ورکرز سے 33 سوال

اسلام آباد:سارا دن گروپ میں سیاسی گرما گرمی دیکھ اور سن کر سوچا پی ٹی آئی کے دوستوں سے کچھ سوال کیے جائیں انکے جوابات ملنے سے ہو سکتا ہے میرے دل میں بھی اس جماعت کے لیے کچھ نرمی پیدا ہو۔
سوالات یہ ہیں:
(1)عمران خان نے 350 ڈیمز کا وعدہ کیا تھا مجھے کوئی PTI والا دوست بتائے 350 ڈیم کہاں ہیں
(2) کے پی کے میں 70 یونیورسٹی کا وعدہ تھا مجھے صرف PTIحکومت میں ایک نیو یونیورسٹی دکھا دی جائے
(3) کے پی کے میں PTI حکومت نے کتنے کالج بنائے مجھے کالج کا نام اور جگہ بتائی جائے
(4) کے پی کے میں کوئی ایک نیا ہاسپیٹل بنایا ہو اس کا نام اور جگہ بتائی جائے تاکہ کوء مجھ۔ سیجب پوچھے تو میں جواب دے سکوں
(5) کے پی کے میں 16 گرلز کالج کو پچھلے پانچ سال میں کیوں بند کیا گیا اس کی وجہ بتا دی جائے
(6) کے پی کے میں 355 پرائمری اور مڈل سکول کو یہ کہہ کر ختم کیا گیا یہ خزانے پر بوجھ ہیں ان کو بند کر کے کونسی ترقی ہوئی؟؟
(7) پشاور میٹرو بس 8 ارب میں بننے والی تھی 97 ارب تک پہنچ گء 6 اسٹیشن مکمل ہونے کے بعد پتہ چلا کہ بس اسٹیشن کے اندر جا ہی نہیں سکتی تو کوشش کی گئی کہ اب بس کو اڑا کر اسٹیشن کے اوپر سے گزارہ جائے جو ممکن نہیں ہوا تو تمام اسٹیشن گرائے گئے اور اب نئی لاکت 122.35 ارب ہو گئی دنیا کی کوئی ایک مثال کبھی کہیں ایسے ہوا ہو تو بتایا جائے تاکہ میں ڈفینڈ کر سکوں
(8) ملتان میٹرو بقول عمران کے 64 ارب کی بنی اب عمرانی حکومت نے اس کی شفافیت کی رپورٹ دیتے ہوئے کہا میٹرو میں کرپشن نہیں ہوئی 27 ارب کی بنی ۔ مجھے بتایا جائے کہ یہ عمران کا جھوٹ کیسے ڈیفنڈ کروں
(9) پی ٹی آئی رہنما نذر گوندل پر سرکاری خزانے سے 82 ارب کی کرپشن کا کیس تھا اسے کس میرٹ کہ تحت پارٹی میں لیا گیا اور کیس کا کیا بنا؟
(10) بابر اعوان کی نندی پور پروجیکٹ میں 284 ارب کی کرپشن پر کیا بنا ؟
(11) علیمہ خانم کے پاس 140 ارب کہاں سے آئے ؟
(12) عمران کا کے پی کے ہیلی کاپٹر کا بے جا استعمال کیس کا کیا بنا ؟
(13) مالم جبہ کیس وزیر اعلی kpk کی 34 ارب کی کرپشن کا کیا ہوا سزا کب ہو رہی ھے؟؟
(14) پرویز خٹک اور اس کے بھاء کی کرپشن کی لمبی داستان غم 46 ارب کا کیا بنا؟؟
(15) کے پی کے میں پچھلے 5 سال آپکی حکومت تھی اس کا خزانہ کیسے خالی ہوا؟؟
(16) خیبر بینک کے ڈوبنے کا ذمہ دار کون ہے اس کی انکوائری کیوں بند کی گئ؟؟
(17) کے پی کے نیب کی اصلاحات پر 80 کروڑ قوم کے خرچ کر کے منصوبہ کیوں بند کیا گیا؟؟
(18) کے پی کے نیب کو تالے کیوں لگائے گے؟؟
(19) پی ٹی آء سپیکر اسد قیصر کا اسلام آباد والا بنگلہ 35 کروڑ کا کدھر سے آیا اور اس پر انکوائری کہاں پہنچی نوٹس لیے ہوئے 2 سال ہو گے
(20) پہلی حکومتوں میں ڈالر بڑھنے سے نقصان تھا اب فائدہ کیسے ھے؟؟
(21) پہلے تھر کے کوئلے سے آلودگی پھیلتی تھی اب وہ تھر کا کوئلہ کیسے تقدیر بدلے گا؟؟ ( دونوں بیان آپکے کے ہیں)
(22) ٹیکس پر دن رات بھاشن دینے والے عمران نے الیکشن کمیشن میں اپنے اثاثے 2 ارب 34 کروڑ نقد اور 322 کنال بنی گالہ ہاس اور لگژری گرینڈ حیات ہوٹل اسلام آباد میں اپنے 28 فلیٹ شو کیے اور ٹیکس ایک لاکھ 5 ہزار کیوں دیا؟؟/
(23) سابقہ حکومتوں میں قرضہ بھیک اگر تھا تو آپ کا پیکج کیسے ہوا؟؟
(24) اگر عمرانی حکومت سابقہ حکومتوں کا قرض واپس کرنے کے لیے قرض لے رہی ہے تو پھر قرضے میں کمی کیوں نہیں ہو رہی بڑھ کیوں رہا ہے؟؟
(25) اس دفعہ آپ کی حکومت سالانہ ٹیکس جمع کرنے میں ناکام کیوں ہوئ؟؟
(26) جی ڈی پی کم کیوں ہوئ؟؟
(27) پی آئی اے اسٹیل ملز کی نجکاری کیوں کی جا رہی ھے جبکہ کچھ دن پہلے آپ کے وزیر خزانہ کہہ رہے تھے کہ PIA کا خسارہ کم ہوا ھے؟؟
(28) علیمہ خانم نے ابھی تک FBR کی ڈیڈ لائن ختم ہونیکے کے باوجود جرمانہ کیوں نہیں بھرا؟؟
(29) عمران کی دوسری بہن عظمہ خانم کے پاس 60 ارب کہاں سے آئے؟؟
(30) عمرانی حکومت کو 4 سال ہونے کو ہیں عوام کی اشیائے ضروت میں سے کوء 3 چیزیں بتائیں جو سستی ہوء عوام کو ریلیف ملا ہو؟؟
(31) بقول عمران کے ملک میں 12 ارب کرپشن تھی جسے روک لیا گیا تو پھر قرض کی کیا ضرورت پڑی؟؟
(32) اسد عمر کہتا ھے ن لیگ نے ہمیں خزانے میں 18 ارب ڈالر دیے عمران کہتا ھے خزانہ خالی ھے ان میں جھوٹا کون ھے ؟؟
(33) کیا جو عمران نے اثاثے شو کروائے اس پر اس نے ٹیکس چوری کیا کیا وہ صادق و امین ھے؟؟
33 میں سے کسی ایک سوال کا جواب دلیل اور ثبوت کے ساتھ دیا جائے ۔