
جہانگیر ترین کی بجلی کے متعدد منصوبے مکمل کرنے پر پختونخوا حکومت کو شاباش
نون لیگ کی جانب سے بے شمار رکاوٹوں کے باوجود پختونخوا حکومت اپنے لوگوں کیلئے معجزاتی انداز میں کام کررہی ہے, جہانگیر ترین
مرکز میں اپوزیشن میں ہونے کے باوجود پختونخوا میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ دیکھنے کو مل رہا ہے, جہانگیر ترین
پختونخوا بجلی کی خود کفالت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے, جہانگیر ترین
26 میگاواٹ کا منصوبہ مکمل کرنے پر صوبائی حکومت مبارکباد کی مستحق ہے, جہانگیرترین
56 میگاواٹ کا منصوبہ اگلے ماہ مکمل کرنے کی تیاریاں خوش آئند ہیں, جہانگیر ترین
214 میگاواٹ کے منصوبوں پر کام کا آغاز معمولی بات نہیں, جہانگیر ترین
ڈیڑھ ارب ڈالر کی نجی سرمایہ کاری انتہائی حوصلہ افزاء ہے, جہانگیر ترین
پختونخوا حکومت 668 میگاواٹ منصوبوں کے معاہدوں کی تیاریاں مکمل کرچکی ہے, جہانگیر ترین
مائیکرو ہائیڈل پراجیکٹ کے پہلے فیز کی کامیاب تکمیل کے بعد دوسرے فیز کا آغاز کیا جارہا ہے, جہانگیر ترین
پہلے فیز میں پن بجلی کے 356 چھوٹے منصوبے لگائے گئے, جہانگیر ترین
دوسرے مرحلے میں 650 ایسے منصوبے تعمیر کئے جائیں گے, جہانگیر ترین
مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف
منجانب: مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ


