
اسلام آباد -عبدالرحمن کانجونے بطور وزیر مملکت وزارت داخلہ چارج سنبھال لیا وزارت داخلہ کے حکام نے وزیر مملکت کا دفتر پہنچنے پراستقبال کیا۔
وزیرمملکت عبدالرحمن کانجو کی وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر سے ملاقات سیکرٹری داخلہ نے وزارت کے امور اور عوامی سہولت کے مختلف منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا۔ اس موقع پر عبدالرحمان کانجو نے کہا کہ عوامی خدمت کی جذبے سے سیاست میں آیا ہوں۔نادرا، پاسپورٹ، ایف آئی اے اور دیگر محکموں میں عوام کے لئے سہولیات پیدا کرینگے۔ کوشش کرینگے عوام کے مسائل انکے گھر کی دہلیز پر حل ہوں۔
انہوں نے اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ ران ثنائ اللہ سے ملاقات بھی کی




