
اسلام آباد:پرنسپل آئی سی سی مڈل سیکشن کیانی روڈ کیمپس ربناں شہزاد نے کہا کہ نظام تعلیم کو دور حاضر کے چیلنجز کے مطابق ترتیب دے چکے ہیں .ایس ایل اوز پر مبنی نصاب تعلیم پڑھائیںگے.جس سے طلبا کو نفس مضمون سمجھنے میں آسانی ہوگی .کلاس اول تا ہشتم ہر مضمون کے لئے علیحدہ استاد کی خدمات حاصل کرلی ہیں .تاکہ استاد اپنے مضمون کو بہترین طریقے سے پڑھا سکے.اپنے سالانہ تعلیمی پالیسی ساز بیان میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کے نظام تعلیم میں بچوں کو ٹیوشن سے زیادہ روزانہ کے کام کی تیاری کی ضرورت ہوتی ہے .تین سے چار گھنٹے تیاری کرنے والا طالب علم ہمارے نظام کے ساتھ چل کر کامیاب ہو سکتا ہے.طلبا کی ذہنی، جسمانی اور ہنر مندی کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے منظم منصوبہ بندی تیار کرلی ہے .ادرتی قوانین میں ترامیم کرکے نظم و ضبط، تحریک اور یقین و اعتماد طلبا کی ذات کا حصہ بنائیں گے .ٹیچرز ٹریننگ سیشنز کا انعقاد کریں گے .طلبا کی ذہن سازی کے لیے ماہرین تعلیم سے خصوصی لیکچرز دلوائیں گے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


