
پشاور :پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے پشاور کے وزیراعلیٰ ہائوس میں قیام کے دوران ان کے اہلیہ بشری ٰ بی بی بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔بشری ٰ بی بی چونکہ پردہ کی بہت پابند ہیں اس لئے
سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کے وزیراعلی ہاوس میں قیام کے دوران ملازمین کا داخلہ محدود کردیا گیا تھا ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کی سی ایم ہاوس آمد اور روانگی پر تمام عملے کو باہر نکالا گیاتھا۔
تاہم اس حوالے سے ترجمان کے پی حکومت کا کہنا ہے کہ بشری بی بی کی سی ایم ہاوس آمد پر ملازمین کا داخلہ محدود ہونے کے بارے میں معلوم نہیں۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر ایسا کیا گیا ہے تو کسی کی ذاتی زندگی پر بات نہیں کرنی چاہیے۔


