ایران سے بجلی کی درآمد ،وزیر توانائی خرم دستگیر 4 روزہ دورے پر تہران پہنچ گئے

تہران:وفاقی وزیرتوانائی خرم دستگیر خان چار روزہ دورہ پر تہران پہنچ گئے۔ ایران کے توانائی کے بین الاقوامی امور کے نائب وزیر نے ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔وفاقی خرم دستگیرپاکستان میں توانائی ضروریات کے پیش نظر ایرانی حکام سے بجلی کی درآمد پر بات چیت کریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے بجلی ضروریات پوری کرنے کیلیے پڑوسی ملک ایران سے بجلی خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔پاکستان نے گزشتہ دنوں بلوچستان کو فراہم کی جانے والی موجودہ 104 میگاواٹ بجلی کے علاوہ بجلی کی برآمدات میں 100 میگاواٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔