نئے چئیرمین سی ڈی اے اسلام آباد کو درپیش مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں، جاوید انتظار

اسلام آباد :سی ڈی اے کی کارکردگی تسلی بخش نہیں ۔مختلف سیکٹرز کے اندر سی ڈی اے کی انکوائریز میں سرکاری کوارٹرز کے لیے ضرورت کی چیزیں دستیاب نہیں۔چھوٹے سرکاری سیکٹرز کے اندر سیوریج کا نظام تباہ حال ہے ۔سیوریج اور پینے پانی کی لائنیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں ۔جس سے سیوریج اور پینے کا پانی آپس میں مل کر موذی امراض پھیلا رہا ہے ۔
گلی محلوں کے ملحقہ پارکوں میں گھاس پوس بڑھ کر جنگل کی منظر کشی کرتے ہیں ۔
ایک بیان میں چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے نومنتخب چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) محمد عثمان سے مزکورہ مسائل کے حل کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں گرائے گئے کھو کھوں پر سی ڈی اے کا دوہرا معیار نا قابل فہم ہے ۔
نجی اور سرکاری کوارٹروں میں طے شدہ شیڈول کے مطابق پانی کی عدم فراہمی سے لوگ نالاں ہیں ۔ پانی کی قلت والے علاقوں میں ٹینکرز مافیا کی اجارہ داری ہے ۔رجسٹری شدہ ٹائونز کو غیر قانونی قرار دیکر سی ڈی اے نے پانی کی فراہمی سے محروم کر رکھا ہے ۔جس نے رجسٹری شدہ زمین پر مکان بنا رکھا ہے ۔بنیادی ضروریات زندگی پانی بجلی گیس اس کا آئینی حق ہے ۔لیکن سی ڈی اے ان کی حق تلفی کر رہا ہے۔اے اے ٹی سی وی اے کی ناقص کارکردگی کو اجاگر کرے گی۔