افتخار درانی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جبکہ عمران خان نے جلسہ عام میں یہ الزام لگایا ہے
عمران نے تو یہاں تک کہ دیا کہ مسٹر ایکس اور وائی اس کے لئے متحرک ہو گئے ہیں ہمارے ممبران کو دھمکیاں دی جارہی ہیں

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ تحریک انصاف کی پنجاب حکومت گرانے کے لئے اپوزیشن نے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن نے پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت گرانے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے۔نجی میڈیا سے گفتگو میں افتخار درانی کا کہنا تھا پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت کو گرانے کی سازش کی جا رہی ہے، ہمارے لوگوں کو فون آ رہے ہیں اور انہیں کہا جا رہا ہے کہ پارٹی چھوڑ دیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی پنجاب حکومت کو گرانے کی کوششوں سے متعلق عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے اور جو لوگ پارٹی چھوڑیں گے نااہلی ان کا انتظار کر رہی ہے، اگر انہیں اپنی سیاست پیاری نہیں ہے تو بے شک پارٹی چھوڑ دیں۔
افتخار درانی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے پنجاب حکومت کو گرانے کے لیے ہوم ورک مکمل کر لیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد کے لیے کوششیں جاری ہیں، ہم سیاسی میدان میں انہیں دوبارہ شکست دیں اور واپس حکومت قائم کریں گے۔
یاد رہے کہ چند روز قبل عمران خان نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ پنجاب حکومت کو گرانے کی سازش ہو رہی ہے اور ہمارے اراکین کو فون کر کے ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے۔
چشتیاں میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ ن لیگ کاگڑھ چشتیاں نہیں بلکہ لندن ہے، پاکستانی باہرمحنت کرکے پیسہ پاکستان بھیجتے ہیں، یہ یہاں سے پیسہ چوری کرکے باہربھیج دیتے ہیں، یہ ساراخاندان لندن میں ہے اور صرف کمائی کرنے پاکستان آتے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ہمارے ایم پی ایز کو کروڑوں روپے کی آفر بھی دے رہے ہیں، چیلنج ہے جو مرضی کرلو تم شکست کھاگے ہارو گے:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نئی سازش ہورہی ہے اور پنجاب حکومت گرانے کی سازش ہو رہی ہے، مسٹر ایکس اور وائی بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھاکہ جب تک ملک میں انصاف نہیں کرتے خوشحال نہیں ہوسکتے، اسمبلی میں بڑے ڈاکودیکھے اور جیل میں تمام چھوٹے چور دیکھے، ہم ملک کے بڑے ڈاکوں کووزیراعظم بنادیتے ہیں، آج ملک کی سربراہی کرنیوالے 30سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں۔
عمران خان نے الیکشن کمیشن پر ایک بار پھر الزام لگایا اور کہا کہ الیکشن کمیشن ان کا پالتو ہے، کبھی ایک کیس کبھی دوسرا کیس، بہاولپور میں بڑی مونچھوں والے لوٹے کو مقابلے میں ہرائوں گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ ملک بھی میراہے اور فوج بھی میری ہے، میں نے کبھی اداروں کوکمزور کرنیکی کوشش نہیں کی۔
ان کا مزید کہنا تھاکہ مجھے معلوم ہوا نیا پلان بن رہا ہے، مجھے کہہ رہے ہیں سیلاب کیلئے کام کرو، سیاست نہ کرو، سیلاب کیلئے جوکام میں کروں گا، سب سے زیادہ کام کروں گا اور حکومت سے بھی کراں گا، حقیقی آزادی کی تحریک بھی چلاں گا، تم چوروں کامقابلہ بھی کروں گا۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے الزام عائد کیا کہ نئی سازش ہورہی ہے ہماری پنجاب کی حکومت کو گرانے اور لوٹے بنانے کی کوشش ہورہی ہے چوروں کاپیسہ چل رہاہے، ہمارے ایم پیز کے پاس جاکر کروڑوں روپے کی آفر دے رہے ہیں، مسٹر ایکس اور مسٹر وائے بھی تیار ہوگئے ہیں اور وہ دھمکیاں دے رہے ہیں دوسری طرف نہ گئے تو ہم یہ کردیں گے۔
نواز شریف کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ نواز شریف سن لو، تمہار اانتظار کررہاہوں جلدی واپس آئو، ساری قوم تمہارا ایسااستقبال کریگی کہ ملکی تاریخ میں کسی کا نہیں ہوا، نوازشریف کیوں مفرورہے اس کی کہانی 10سال پہلے شروع ہوتی ہے، شہبازشریف کا بیٹا مفرور ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ نواز شریف نے مریم کے نام پر لندن میں چار محل خریدے، چھوٹے ذاتی فائدوں کی وجہ سے ان کوووٹ دینے کی بھاری قیمت قوم چکا رہی ہے۔



