متحدہ عرب امارات میں سیاحوں کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے کا آ غا ز

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) متحدہ عرب امارات میں سیاحوں کو میڈیکل کی سہولیات فراہم کرنے کا آ غا ز کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملک ہیلتھ کیئر نے متحدہ عرب امارات میں سیاحت کے لیے آ نے والے سیاحوں کو میڈیکل کی سہولیات دینے کا بندوبست کیا ہے اس سکیم سے وہ سیاح مستفید ہو سکتے ہیں جن کے وزٹ ویزا کی معیاد کم از کم 90 دن ہو۔
اس حوالے سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے ملک میدڈ ہیلتتھ کیر کے چیئرمین ڈاکٹر شفیع الملک نے بتایا کہ 149 درہم کا ہیلتھ پیکج سیاحوں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جس میں ہم نے یواے ای کے معروف ہسپتالوں کے ساتھ رابطہ کیا ہے جن میں استر، الزہرا، زلیخا پراہم اور بہت سے مشہور ہسپتال شامل ہیں۔یہ سکیم دبئی ہیلتھ اتھارٹی اور ٹی ڈی آ ر سے سے منظور شدہ ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ملک مید ہیلتھ کیئر کارڈ ہم مہیا کر رہے ہیں جو سیاحوں، طلبا اور کارپوریٹ سیکٹر کے لوگوں کو دیا جاے گا جس سے ان کو 24 گھنٹے ہیلتھ کی سہولت ملے گی۔ملک ہیلتھ کیئر کے صدر ڈاکٹر نوں شفیع الملک نے اس حوالے سے مزید بتایا کہ ہم نے یو اے سی کے ٹاپ کے 100 ہسپتالوں اور 300 سے زاید فارمیسیوں کے ساتھ رابطہ کیا ہے جس کے تحت ہم کارڈ ہولڈرز کو فری ہیلتھ سروسز آ ن لائن سمیت ان کو گھر کی دہلیز پر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ۔انھوں نے کہا کہ اس ہیلتھ کارڈ کو لینے کے لیے آ ن لائن ویب سائیٹ کے زریعے اپلای کر سکتے ہیں اور ہم ایر لانز اور ٹکٹنگ اتھارٹی کے ساتھ بھی اس کو منسلک کر رہے ہیں تاکہ سیاحوں کو کوئی مشکل درپیش نہ آ ے۔