اعتماد پر پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا مشکور ہوں ،راولپنڈ ی کے تاجران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کروں گا،راجہ سکندر

راولپنڈی:)راجہ سکندرمحمود تحریک انصاف ٹریڈر ونگ ضلع راولپنڈی کے صدر نامزد،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔راجہ سکندر محمود نے اپنی نئی ذمہ داری کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا،انہوں نے کہاکہ وہ انشا اللہ پارٹی قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے پوری کریں گے۔انہوں نے اس عزم کااظہار کیا کہ اپنے تیس سالہ سیاسی شعور کو بروئے کار لاتے ہوئے ضلع راولپنڈ ی کے تاجران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی اور معاشی سرگرمیوں کی بہتری ،تاجران کوسہولیات کی فراہمی کے لئے تمام ممکنہ اقدامات بروئے کارلائے جائیں گے۔



