جب وزیراعظم ہاس چھوڑا کسی نے مجھ سے بدتمیزی نہیں کی،عمران خان

اگر کوئی مجھ سے بدتمیزی کرتا تو یہ بالکل نہ سمجھیں کہ میں خاموش ہوکر بیٹھ جاتا


اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جس دن وزیراعظم چھوڑا مجھ سے بدتمیزی کسی نے نہیں کی تھی۔سابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر آنے اور مجھ سے بدتمیزی کی خبر دیکھی تھی لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا تھا اگر کوئی مجھ سے بدتمیزی کرتا تو یہ بالکل نہ سمجھیں کہ میں خاموش ہوکر بیٹھ جاتا۔
نیب سے متعلق عمران خان نے کہا کہ نیب ہمارے کنٹرول میں نہیں تھا جن کے پاس پاور تھی انہوں نے ریلیف دیا ہم نے مجرموں کو ریلیف نہیں دیا وہی ریلیف دے سکتے تھے جن کے پاس طاقت تھی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مجھے ملک کی فکر ہے اس لیے فوری الیکشن کا مطالبہ کررہا ہوں۔موجودہ بحران کا واحد حل صاف اور شفاف الیکشن ہیں۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ کچھ لوگوں کے لیے کرپشن کوئی چیز نہیں تھی شہباز شریف کو بڑا عقل مند سمجھا جاتا تھا یہ لوگ تو اپنے کیسز معاف کروانے میں لگے ہیں انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں۔
انہوں نے کہا کہ سارے سروے اٹھا کر دیکھ لیں پی ٹی آئی کا گراف اوپر جارہا ہے میں الیکشن کا مطالبہ اس کے لیے کررہا ہوں کہ مجھے ملک کی فکر ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف واپس آتے ہیں تو پنجاب حکومت انہیں گرفتار کرے گی
اگر نواز شریف واپس آتے ہیں تو پنجاب حکومت انہیں بالکل گرفتار کرے گی، وہ عدالتی مفرور ہیں قانون کے مطابق انہیں گرفتار کیا جائے گا۔