معزز ججز نے "سپر ہائیبر ڈ رجیم ” کے ذمہ داروں اور سہولت کاروں کا منصوبہ تباہ و برباد کر کے رکھ دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عامر مغل نے کہا ہے کہ آج سپریم کورٹ نے حق کا ساتھ دیتے ہوئے PTIسے لوٹی ہوئی سیٹوں کو واپس کر دیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے واردات ڈال کر تحریک انصاف کی سیٹیں ن لیگ، MQM ، پیپلزپارٹی اور Jui میں بانٹ دی تھیں۔ان جماعتوں نے بھی لوٹ کا مال سمجھ کر ہڑپ کر لیں آج ن لیگ سے لوٹ کی سیٹیں واپس لینے پر ن لیگی کارکنان ایکسپریس
ہائی وے بند کر کے مظاہرہ کررہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ یہ مظاہرہ محسن نقوی کی ایما پر سپریم کورٹ ججز کے خلاف ہو رہا ہے جبکہ تحریک انصاف کے پرامن مظاہرے اور جلوس پر اسلام آباد میں پابندی ہے ۔تحریک انصاف کے مظاہرے نکالنے پر دہشت گردی کا پرچہ درج کیا جاتا ہے اور تحریک انصاف کا پرامن جلسہ دفعہ 144اور امن و امان کا بہانہ بنا کر روک دیا جاتا ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ آج سڑکوں پر سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف احتجاج شہباز شریف اور محسن نقوی کے ایما پر کیا جا رہا ہے ۔تحریک انصاف حکومتی ایما پر ججز کے خلاف ان مظاہروں کی پرزور مذمت کرتی ہے۔
عامرمغل نے کہا تحریک انصاف اس انصاف پر مبنی فیصلے پر سپریم کورٹ کے معزز ججز کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔یہ سیٹیں فارم47 کی ناجائز حکومت کو دیکر ناجائز آئینی ترامیم کرنے کا پلان تھا ۔عامرمغل نے کہا معزز ججز نے "سپر ہائیبر ڈ رجیم ” کے ذمہ داروں اور سہولتکاروں کا منصوبہ تباہ و برباد کر کے رکھ دیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

