یوسی 8 بہارہ کہو سے راجہ عبدالمنان کیانی کی کامیابی کا رحجان واضح ہوچکا

اسلام آباد :یوسی 8 بہارہ کہو سے راجہ عبدالمنان کیانی کی کامیابی کا رحجان واضح ہوچکا ہے ۔ اہلیان بہارہ کہو پولی ٹیکنیکل کالج کاقیام چاہتے ہیں ۔اسلام آباد میں گریجویشن تک تعلیم مفت کی جائے ۔ماڈل سکولز کی طرح فیڈرل گورنمنٹ سکولز کی ٹرانسپورٹیشن فری کی جائے ۔پانچ ہزار سے کم ماہانہ فیس لینے والے نجی تعلیمی سیکٹر کا پروفیشنل ٹیکس ختم کیا جائے۔ تحریک انصاف کے یوسی 8 سے چیئرمین کے امیدوار عبدالمنان کیانی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروائیں گے ۔چیئرمین آزاد عوام تحریک جاوید انتظار نے یوسی 8 بہارہ کہو میں راجہ عبدالمنان کیانی کی زیرقیادت انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیگوال پولی ٹیکنیکل کالج کے قیام سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے ۔غریب طبقہ تکنیکی تعلیم سے دیگر ممالک سے زرمبادلہ پاکستان میں لا سکتا ہے ۔کم سرمائے سے اپنا کاروبار کھڑا کر کے لوگوں کو روزگار دے سکتا ہے۔ ٹیکنیکل کالج کا قیام نہ صرف بہارہ کہو کے مضافاتی علاقوں بلکہ مری کشمیر اور خطہ پوٹھوار روزگار کا حب بن سکتا ہے۔ہم حکومت کے پاس ٹیکنیکل کالج کے قیام کے علاوہ کوئی آپشن باقی نہیں چھوڑیں گے ۔