میانوالی عبدالقیوم خان نیازی
میانوالی /جناح بیراج چیک پوسٹ پرپولیس کی کامیاب کارروائی چوری شدہ مہران سوزوکی کار جدیدAVLSسسٹم کےزریعے پکڑ لی تفتیش جاری
میانوالی انچارج چیک پوسٹ جناح بیراج اے ایس آئی شاہنواز اور انکی ٹیم نے انٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف (AVLS) کے ذریعے ملتان سے چوری ہونے والی سوزوکی مہران کار رجسٹریشن نمبر LEA-12-4790 کوچیک کیا۔جس کا چیسسز نمبر SB308PK01046676 اور انجن نمبر PKB508143 ہے۔ تھانہ شاہ رکن عالم ملتان کو ایف آئی آر نمبر 326/14 بجرم A-381 میں مطلوب تھی۔ تھانہ کالاباغ پولیس نے کار قبضہ میں لیکر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے۔ اس کامیاب کاروائی پر ڈی پی او میانوالی صادق علی ڈوگر نے انچارج چیک پوسٹ جناح بیراج اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔
