اسلام آباد:آج چودہ اگست یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کے لئے سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اس موقع پر اسلام آباد پولیس کے 3000 سے زائدپولیس افسران وجوان ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔شہر بھر میں ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران و جوان بھی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
ون ویلنگ کی روک تھام کے لیے شہر بھر میں خصوصی پکٹس اور سپشل سکواڈ تشکیل دئیے گئے ہیں۔ سینئر افسران خود فیلڈ میں رہ کر امن و امان اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے۔ پارکوں اور پبلک مقامات پربھی خصوصی نفری تعینات کی گئی ہے۔
تھانوں کی موبائل گشت، کمانڈوز اورڈولفن فورس کے خصوصی سکواڈ گشت کریں گے۔ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے واضح کیا ہے کہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، اور پبلک مقامات پر ہلڑ بازی کی صورت میں فوری قانونی کاروائی کی جائے گی۔

