عامر مغل کا جرم صرف اور صرف عمران خان کا کارکن ہونا اور امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہ کرنا ہے،علی نواز اعوان
اسلام آباد :صدر تحریک انصاف علی نواز اعوان اور صدر لیبر ونگ اسلام آباد سید فرزند شاہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت کے عامر مغل و دیگر کارکنان کے گھروں پر چھاپے قابل مذمت ہیں۔ گزشہ رات پولیس بغیر کسی سرچ وارنٹ کے عامر مغل کے گھر گھس گئی چادر اور چاردیواری کا تقدس بامال کیا گیا۔ گھر کے الماریوں تک کی تلاشی لی گئی۔ اہل خانہ بالخصوص خواتین کے ساتھ نہ صرف بدتمیزی کی گئی بلکہ ان کو ہراساں بھی کیا گیا۔ عامر مغل کا جرم صرف اور صرف عمران خان کا کارکن ہونا اور امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہ کرنا ہے۔ عامر مغل کے علاوہ راجہ فیصل جی ٹین، اشتیاق گجر جی سکس، طارق دلداربھارہ کہو، سید توقیر شاہ جی تیرہ، ملک امتیازسرائے خربوزہ، اظہر عباسی بوبڑی اور ملک جلال دین میرا اکو کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ سید مراد بخاری کو ان کے گھر پھلگراں اور افتخار جدون کو بری امام سے گرفتار کیا گیا۔ رانا ثناء اللہ کی غلام پولیس نے جیوڈیشل کمپلیکس اور ہاء کورٹ پر حملے کا جھوٹا مقدمہ درج کیا ہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ علی اعوان اور فرزند شاہ نے آء جی اسلام باد کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امپورٹڈ حکومت کی غلامی کی بجائے قانون کے پاسداری کریں ۔ تحریک انصاف کے کارکنان کو ہراساں اور گرفتار کرنے کا سلسلہ فورا بند کریں۔ جھوٹے پرچے فوری خارج کریں ورنہ قانون کے مطابق ان کے خلاف کارواء کی جائے گی۔علی اعوان اور فرزند شاہ نے کہا کہ ہم اپنے کارکنان کے ساتھ کھڑے ہیں اور آخری حد تک اپنے کارکنان کا تحفظ کریں گے۔

