سب سے زیادہ 23 افراد نیو جرسی میں ہلاک ہو ئے ،نیو یارک میں 15،پنسلوینیا میں 8 ہلاکتیں ریکارڈ ہوئیں

نیوزیارک:لوزیانا :امر یکا میں آنے والا سمندری طوفان اپنے پیچھے تباہی کے نشانات چھوڑ گیا ہے ۔ان طوفانی بھگولوں سے اب تک 55 افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں بے گھر ہو چکے ہیں۔ 10لاکھ سے زیادہ افراد بجلی سے محروم ہیں۔چھ لاکھ افراد اب بھی پانی میں گھرے ہوئے ہیں۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے متاثرہ ریاست لوزیانا کا دورہ کیا ہے۔
امریکا کی مختلف ریاستوں میں سمندری طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ طوفان کی شدت میں کمی ہوگئی ہے تاہم کئی ریاستوں میں درجنوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
نیو یارک میں 15، نیو جرسی میں 23، پنسلوینیا میں 8 ہلاکتیں ریکارڈ ہوچکی ہیں۔ لوزیانا میں 5، کنیکٹی کٹ اور میری لینڈ میں دو، دو افراد ہلاک ہوئے۔
امریکی صدر جوبائیڈن نے طوفان سے متاثرہ ریاست لوزیانا کا دورہ کیا، انہیں طوفان سے ہونے والے نقصانات اور اموات پربریفنگ دی گئی۔ جوبائیڈن لوزیانا کے گورنر جان بیل ایڈورڈز اور دیگر مقامی حکام سے ملے۔ صدر بائیڈن نے کہا طوفان سے متاثرہ تما م افراد کی بحالی اولین ترجیح ہے۔
طوفان کے باعث متاثرہ ریاستوں میں 10 لاکھ سے زیادہ لوگ بجلی سے محروم ہیں جبکہ 6 لاکھ لوگ پانی میں گھرے ہوئے ہیں گرمی او رحبس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
تقریبا 8 ہزار ورکرز متاثرین کی بحالی کے لئے کام کررہے ہیں، بجلی کی بحالی کے لئے کام شروع کردیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ریاست مسی سیپی اور الاباما میں بڑے پیمانے تباہی مچ گئی، تباہ کن طوفان نے 100 میل سے زیادہ رقبے پر ہر چیزملیا میٹ کردی، گرچ چمک کے ساتھ طوفان کا پھیلائو ایک کلومیٹر تھا۔لوگوں کو سنبھلنے کا موقع نہ مل سکا، مسی سیپی میں سیکڑوں قصبے ملیا میٹ ہوگئے، صدر بائیڈن نے مسی سیپی کی تباہی کو دل دہلا دینے والے مناظر قرار دے دیا۔




