تحریک انصاف کا ایک اور امتحان،بغیر تصدیق کے پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفیٰ قبول نہ کرنے کا فیصلہ

اسپیکرنے پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کو استعفوں کی تصدیق کیلیے فردا فردا طلب کر لیا کئی ایک استعفوں سے انکار کر سکتے ہیں


اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین کو استعفوں کی تصدیق کے لیے 6 جون 2022 کو طلب کرلیا۔ ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کی جانب سے مستعفی اراکین کو مراسلے ارسال کردیے گئے ہیں اور مستعفی اراکین کی تعداد 131 ہے۔
انہوں نے بتایا کہ استعفوں کی تصدیق کا عمل چھ جون سے شروع ہو کر جمعہ المبارک 10 جون تک جاری رہے گا اور روزانہ کی بنیاد پر 30 مستعفی اراکین اسپیکر قومی اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور ہر رکن کے لیے 5 منٹ کا وقت مقرر ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے مستعفی اراکین کو قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے قاعدہ 43(2)(b) کے تحت تفویص اختیارات کو بروکار لاتے ہوئے مراسلہ جاری کیاہے۔
ذرائع کے مطابق یہ تحریک انصاف کے لئے ایک اور سخت امتحان ہوگا۔ پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی استعفوں سے انکار کر سکتے ہیں جس سے پارٹی کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔