پنجاب اور کے پی کے کے مختلف شہروں سے 24 ٹیمیں اس ٹورنامنٹ میں شریک ہوں گی 41 میچ کھیلے جائیں گے
اسلام آباد:اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مند تفریح کی فراہمی کے لئے شہر کی تاریخ میں پہلی بار گلوبل کرکٹ لیگ کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔جس کا انعقاد دس مئی سے فیصل ٹائون اسلام آباد کے میسم کرکٹ گرائونڈ میں ہوگا۔ گلوبل کرکٹ لیگ کے صدر اور ڈائریکٹر محمد علی رضا نے صحافیوں کو بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کا آغاز 10 مئی سے ہوگا جس میں کل 24 ٹیموں کے درمیان 41 میچز کھیلے جائیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا ارادہ ہے کہ ہر سال اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے تاکہ نہ صرف شہریوں کو بہترین تفریح میسر آئے بلکہ کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ بھی سامنے آسکے ۔
گلوبل کرکٹ لیگ کے صدر محمد علی رضانے بتایا کہ اس لیگ سے نہ صرف شہریوں کو بہترین تفریح ملے گی بلکہ کرکٹ بوڈ کو نیا ٹیلنٹ بھی میسر ہوگا۔
انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ کے لئے انعامی رقم اڑھائی لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔انٹری فیس 60 ہزار روپے رکھی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کے تمام میچز دن کی روشنی میں کھیلے جائیں گے البتہ فائنل اور کوارٹر فائنل کے میچ ڈے نائٹ ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار شہریوں کو شاندار تفریح میسر آئے گی اور اگر یہ سلسل چل نکلا تو یہ ٹورنامنامنٹ ہر سال کھیلا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ڈے نائٹ میچز بھی ہوں گے۔ انہوں نے کہا کوشش ہوگی کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ا س کھیل میں انوالو کیا جائے ۔



