
لاہور…نورالعارفین
پاکستان بھر کی طرح لاہور میں بھی روشنیوں کا تہوار دیوالی انتہائی مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، ﮨﻨﺪﻭ ﺑﺮﺍﺩﺭﯼ ﮐﮯ ﻟﻮﮔﻮﮞ ﻧﮯ ﭘُﺮ ﺟﻮﺵ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺳﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﻣﺬﮨﺒﯽ ﺭﺳﻮﻣﺎﺕ ﺍﺩﺍ کیں۔ تفصیلات کے مطابق کرشنا مندر راوی روڈ پر منعقد کی گئی دیوالی کی تقریب میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق، صوبائی وزیر ڈاکٹر منوہر چاند، فادر جیمز چنن سمیت تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ دیوالی کے موقع پر کیک بھی کاٹا گیا، رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس ہندو برادری نے آتش بازی کی اور دیے جلا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ہندو برادری نے بھگوان کرشنا جی کی پوجا کی اور بھجن گائے۔ ڈاکٹر منوہر چند کا کہنا تھا کہ ﺩﯾﻮﺍﻟﯽ ﮐﺎ ﺗﮩﻮﺍﺭ ﺣﻖ ﮐﯽ ﻓﺘﺢ ﺍﻭﺭ ﻇﻠﻢ ﮐﯽ ﺷﮑﺴﺖ ﮐﯽ ﻋﻼﻣﺖ ﮨﮯ ﺍﺱ ﺩﻥ ﺩﯾﮯ جلا ﮐﺮ ﺗﺎﺭﯾﮑﯿﺎﮞ ﻣﭩﺎﻧﮯ ﮐﮯ ﻋﺰﻡ ﮐﺎ ﺍﻇﮩﺎﺭ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ نے اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتوں کو اپنے مذہبی تہوار آزادی سے منانے کا حق حاصل ہے۔ تقریب کے شرکاء نے کہا کہ انہیں روشنیوں کے تہوار دیوالی میں شرکت کر کے بہت لطف آیا۔ ﺍﺱ ﻣﻮﻗﻊ ﭘﺮ ﮐﺮﺷﻨﺎ ﻣﻨﺪﺭ ﮐﻮ ﺧﻮﺑﺼﻮﺭﺕ ﺭﻭﺷﻨﯿﻮﮞ ﺳﮯ ﺳﺠﺎﯾﺎ ﮔﯿﺎ ﺗﮭﺎ، تقریب کےاختتام پر شرکاء میں پرشاد بھی تقسیم کیا گیا۔

