ناقص ویکسین کے باعث 3بچوں کی ہلاکت مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے: شہبازشریف

لاہور…نورالعارفین

ٹوبہ ٹیک سنگھ کے گاؤں رجانہ میں ناقص ویکسین لگنے کے باعث 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ، وزیراعلیٰ پنجاب کا چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کو معطل کرنے کا حکم۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ناقص ویکسین کے باعث 3بچوں کے جاں بحق ہونے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور بد ترین مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے، تجربہ کار ویکسینیٹر نے مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا، ناقص ویکسنیشن کو استعمال میں لانے کے ذمہ داروں سے قانون کے مطابق پورا حساب لیا جائے گا۔ شہباز شریف کا سیکرٹری پراسیکیوشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی، ذمہ داروں کے خلاف کیس انسداد دہشت گردی کی عدالت میں چلایا جائے گا، وزیر اعلیٰ کاتحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال رائیونڈ کے واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف بھی کیس کی نگرانی سیکرٹری پراسکیویشن کی سربراہی میں قائم کمیٹی کے سپرد کرنے کی ہدایت کی، جس پر شہباز شریف کو بریفنگ دی گئی کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ، ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینشین، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ویکسینیشن، ویکسینیٹر، وارڈ بوائے کو معطل کر کے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، مختار احمد بھرت، چیف سیکرٹری، ماہرین اور سیکرٹریز صحت کے علاوہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ کمشنر فیصل آباد ڈویژن اور قائمقام ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔