لاہور داتا دربار پولیس نے موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا

لاہور…نورالعارفین

عمران موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا گیا. داتا دربار پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چور گینگ کے 2 ملزمان گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا پولیس کا کہنا ہے کہ ان ملزمان کے خلاف پہلے بھی مقدمات درج ہیں ، ملزمان کے قبضہ سے 6 موٹر سائیکل 2 پسٹل اور 30ہزار نقدی برآمد کر لی گئی ، مقدمہ درج کر کہ ملزمان کو داخل حوالات کر دیا گیا باقی کی تفتیش جاری ہے.