پاکستان کے نجی کلینکس میں موت بانٹنے کا کام باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت جاری ہے
نوجوان ڈاکٹر فوزیہ خٹک نے اپنی جان اور مال دائو پر لگا کر پاکستان میں جذبہ حب الوطنی کے نام پر لٹیروں کو بے نقاب کر دیا

اسلام آباد(رپورٹ:اسراراحمد)
پاکستان میں مختلف پوش سیکٹرز میں قائم نجی کلینکس اپنے مریضوں میں موت بانٹ رہے ہیں اور یہ دھندا جذبہ حب الوطنی اور انسانیت کی خدمت کے نام پر جاری ہے۔ جس میں گائناکالوجی کے حوالے سے قائم نجی کلینکس سرفہرست ہیں۔ جیسے ہی ان کے پاس کوئی خاتون مریض آجائے تو وہ بچے سے پہلے اس کے خاندان والوں کی کھال کھیچنتے ہیں اور پھر آپریشن کے ذریعے پری میچور ڈیلوری کر کے نہ صرف ان کا مال ہڑپ کر جاتے ہیں بلکہ ایک مریض بچہ والدین کے حوالے کر دیتے ہیں۔
یہ دھندا ایک عرصے سے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت جاری ہے ۔حال ہی میں جذبہ حب الوطنی سے سرشار ایک نوجوان ڈاکٹر فوزیہ خٹک نے اس مکروہ دھندے سے پردہ اٹھایا ہے۔
فوزیہ خٹک ایک ڈاکٹر گائنالوجسٹ ہیں تعلیم مکمل ہونے کے بعد ایک ملٹری ہسپتال میں پہلی جاب کی پھر اعلی تعلیم کیلئے انگلینڈچلی گئیں وہاں تعلیم کیساتھ جاب بھی کی پھر تعلیم مکمل ہونے کے بعد با قاعدہ ایک ہسپتال جوائن کیا بہت عمدہ ماحول پروفیشنل طریقہ پوری ایمانداری سے کام کے آگے بڑھنے کے مواقع موجود تھے۔
پھر ڈاکٹر فوزیہ کو ملک میں خدمت کا جذبہ وطن لے آیا اب ایک بڑے پرائیویٹ ہسپتال میں کام کرتی ہیں مگر جلد معلوم ہوا کہ پاکستان میں جذبہ حب الوطنی اور انسانیت کا کیا احوال ہے انتظامیہ نے انکو ڈائریکشن خاص دی کہ ادویات صرف وہ لکھی جائیں جو ہم بتائیں آپ اسکی فکر نہ کریں مہنگی ہیں یا سستی اور زچہ کو بطور خاص وہ دوائیں دینی ہے جس سے بچہ کی افزائش تیزی سے ہو چاہے زچہ کی صحت پر کتنے ہی مضر اثرات۔ کیوں کہ یہ آپ کا مسلہ نہیں،ہم یہاں کاروبار بھی کر رہے ہیں بچہ کی گروتھ بڑھنے سے آپریشن نا گزیر ہوگا اور ہسپتال کو فائدہ ہوگا جس کا آپ کو بھی معقول حصہ ملے گا۔
یہ ہے اسلامی جمہوریہ پاکستان اب ڈاکٹر فوزیہ نے حب الوطنی کے جذبہ کو سلام کرکے ہسپتال سے استعفی دیکر واپس کافروں کے ملک UK جانے کا ٹکٹ کٹا لیا ہے ۔یاد رہے کہ یہ صرف فوزیہ خٹک کے خیالات و جذبات نہیں بلکہ بہت سارے پاکستانی جو مختلف شعبوں میں ماہر ہیں وطن واپس آکر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں اور کئی ایک آئے بھی ہیں لیکن اس ملک میںموجود مافیا انہیں کامیاب نہیں ہونے دیتا
۔۔۔۔۔۔۔۔


