انجینئرنگ پارلیمنٹیرینز کاکس کے زیر اہتمام پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں تقریب کا انعقاد

CHAIRMAN SENATE, MUHAMMAD SADIQ SANJRANI ADDRESSING THE MEMBERS OF ENGINEER PARLIAMENTARIANS CAUCUS THROUGH VIDEO MESSAGE AT PAKISTAN INSTITUTE FOR PARLIAMENTARY SERVICES (PIPS) ISLAMABAD ON AUGUT 2, 2023.
اسلام آباد: انجینئرنگ پارلیمنٹیرینز کاکس کے زیر اہتمام پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹری سروسز میں تقریب کا انعقاد کیا گیاـسابق چیئرپرسن پی ای سی سینیٹر رخسانہ زبیری، سینیٹر سردار محمد شفیق ترین، وزیر برائے پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی،سابق سینیٹر فرحت اللّہ بابر، اسپیکر بلوچستان اسمبلی جان جمالی نے بھی تقریب میں شرکت کیـتقریب میں چیئرمین سینیٹ کا کاکس کے حوالے سے ویڈیو پیغام جاری کیا گیاـ
ویڈیو پیغام میں انکا کہنا تھا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ انجینئرنگ پارلیمنٹیرینز کاکس کی پہلی کنوئینر سینیٹر رخسانہ زبیری ہیں جو  چیئرپرسن پاکستان انجینئرنگ کونسل بھی رہیں ہیںـاس موقع پر میں تمام پاکستانی لیڈرز اور پارلیمنٹیرینز کو مبارکباد پیش کرتا ہوںـاپنے پیغام میں انکا مزید کہنا تھا کہ اس کاکس میں پالیسی بنانے میں پارلیمنٹیرینز کا جو کردار ہوگا وہ پاکستان اور انجینئرنگ کے شعبے کو پروان چڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔