راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سپورٹس صحافیوں کا دورہ پشاور ،امجد عزیز ملک کو تغمہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی


آپ کا بہت مشکور ہوں کہ اتنا طویل سفر کر کے آئے ، یہ اعزاز صرف میرا نہیں بلکہ تمام سپورٹس صحافیوں کا ہے، امجد عزیز ملک
اسلام آباد/ پشاور :راولپنڈی اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے سپورٹس صحافیوں کے ایک وفد نے راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹ ایسوسی ایشن (رسجا) کے سابق صدر عبدالجبار فیصل کی سربراہی میں پشاور کا دورہ کیا اور سنئیر صحافی اور دنیا کے معروف سپورٹس جرنلسٹ امجد عزیز ملک کو حکومت پاکستان کی جانب سے تغمہ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی اور ان کی خدمات کو سراہائ۔
پشاور کا دورہ کرنے والے صحافیوں میں رسجا کے سابق صدر عبدالجبار فیصل ، محمد رضوان ملک ، اعجاز اور وقاص خٹک شامل تھے۔اس موقع پر رسجا کے سابق صدر عبدالجبار فیصل نے امجدعزیز ملک کو رسجا کیپ دی ۔
امجد عزیز ملک نے کہا کہ ان کی سپورٹس صحافت میں 42 سالہ خدمات ہیں اور وہ حکومت کی جانب سے یہ ایوارڈ ملنے پر حکومت کے شکرگزار ہیں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ یہ اعزاز میرا نہیں ہے بلکہ تمام سپورٹس جرنلٹس کا ہے جنہوں نے کھیلوں کے شعبے می اپنی خدمات سرانجام دی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میرا مقصد سپورٹس جرنلزم کی ترقی اور سپورٹس صحافیوں کی فلاح و بہبود ہے۔
امجد عزیز ملک بین الاقوامی طور پر معروف صحافی ہیں وہ اس وقت بھی ایشئین سپورٹس جرنلسٹ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ہیں ۔وہ انٹرنیشنل سپورٹس جرنلسٹس کی عالمی تنظیم اے آئی پی ایس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے تین مرتبہ ممبر منتخب ہوچکے ہیں۔
امجد عزیز ملک کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ وہ ہاکی کے کمنٹیٹر رہے ہیں اور ،286 انٹرنیشنل ہاکی میچوں کی کمنٹری کر چکے ۔ انہوں نے 17 کتابیں بھی لکھی ہیں ۔وہ 9 199 سے 2000 تک ہاکی کے بہترین کمنٹیٹر بھی رہے ہیں۔
امجد عزیز ملک نے آنے والے معزز معمانوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اتنی دور دوستی کا حق اداکرنے آئے اور انہیں مبارکباد دہی۔ انہوں نے وفد میں شامل صحافیوں کو اپنی تصانیف کا تحفہ بھی دیا۔
امجد عزیز ملک نے اس موقع پر صحافیوں کا اپنی زیر نگرانی چلنے والے چائنہ کلچر سینٹر چائنہ ونڈو کا دورہ کرایا۔