صحافی خرم شہزاد کو نامعلوم افراد نے حملہ کر کے زخمی کر دیا

شہر بھر کی صحافتی تنظیموں‌کی شدید مذمت ،حملہ آوروں‌کی فوری گرفتاری کا مطالبہ

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)سینیئر صحافی نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے ممبر خرم شہزاد پر نامعلوم افراد کا ڈنڈوں سے حملہ زخمی حالت میں ہسپتال پہنچنے پر ابتدائی طبی امداد دی گئی تفصیلات کے مطابق سینیئر سپورٹس جرنلسٹ خرم شہزاد پر نامعلوم افراد کی طرف سے ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا جس کے دوران انہیں سر اور بازو پر شدید چھوٹیں ائیں اور موقع پر موجود عینی شاہدین کے مطابق دو افراد نے ان پر حملہ کیا اور ان کو ڈنڈے مارے جس سے ان کے سر میں اور بازو پر شدید زخم آئے . حملہ آور انہیں‌ دھمکیاں دیتے ہوئے ساتھ ساتھ یہ کہہ رہے تھے کہ تمہیں ہم زندہ نہیں چھوڑیں گے تم پاکستان میں خواتین میں‌بے حیائی پھیلانا چاہتے ہو اور انہیں‌آزاد خیال بنانا چاہتے ہو ہم تمہیں اج جان سے مار کے جائیں گے لیکن لوگوں کے بچ بچاؤ کرنے کی وجہ سے وہ لوگ ان کو زخمی حالت میں چھوڑ کر اپنے موٹر سائیکل پر وہاں سے بھاگ گئے تو موقع پر موجود لوگوں نے صحافی کو اٹھا کر نزدیک ترین ہسپتال میں پہنچا دیا جس کے بعد ان کو وہاں پر ان کی مرہم پٹی کی گئی اور ان کو ابتدائی طبی امداد دی گئی ہے واقعے کی خبر پھیلنے پر صحافی برادری میں اس حوالے سے شدید تحفظات پائے جارہے ہیں.
صحافتی تنظیموں‌نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شر پسند عناصر کو فاالفور گرفتار کر کے قرار واقع سزا دی جائے.