ایران کو افغانستان میں 6.57 ارب ڈالر کا کنٹریکٹ مل گیا

کابل:طالبان کے افغانستان میں پڑوسی ملک ایران کو 6.57ارب ڈالر کا ایک بڑا کنٹریکٹ مل گیا ہے ۔افغانستان میں معاشی لحاظ سے یہ ایک تاریخی دن تھا۔جس میں ایران اور انغانستان کے درمیان 6.57 ارب ڈالر کے 7 بڑے پیمانے پر مائننگ کے معاہدے ہو گئے ہیں.
معاہدے کیلئے مختلف ممالک کی کمپنیوں نے بولی میں حصہ لیا لیکن جس نے سب سے اچھی آفر لگائی اس کو کنٹریکٹ مل گئے. یہ عام کمپنیاں نہیں بلکہ ایران،ترکی، چین اور برطانیہ کی تھی۔
دوسری طرف طالبان کی افغان حکومت نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ وہ جلد ڈالر کو 30 پر لے آئیں گے۔اس وقت افغان کرنسی میں ڈالر ساٹھ کے قریب ہے اور اس میں مسلسل کمی ہورہی ہے۔
مزے کی بات یہ ہے آپکو یہ جان کر حیرانگی ہو گی کہ افغانستان نے معاہدے کی لئے یہ تاریخ خاص طور پر منتخب کی ہے کیونکہ آج کی تاریخ اہم ہے اس دن *آخری امریکی فوجی افغانستان* سے نکلا تھا یہ ایک طرح سے اپنے دشمنوں کو زور دار تہپڑ مارا ہے۔