عبدالستار نے پراجیکٹ ڈائریکٹر سے ملی بھگت کر کے ڈویلپمنٹ کے جس کام میں اسے نقصان تھا اسے چھوڑ دیا اور جس میں فائدہ تھا اسے بڑھا کر کروڑوں کی زائد رقم وصول کی
کروڑوں کی کرپشن اور بے قاعدگی سامنے آنے پر FIA نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ،ٹینڈر پراسس کا مکمل ریکارڈ ، ٹھیکیدار کے بل اور ادائیگی کی تفصیلات موقع پر مکمل ہونے والے کام کی مکمل تفصیل طلب

اسلام آباد:وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آیی اے ) نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلا یز ہاوسنگ اتھارٹی (ایف جی ای ایچ اے ) کے سیٹر جی فورٹین ٹو اور تھری میں بغیر ٹینڈر کے ٹھیکیدار سے کروڑوں روپے کے کام کروانے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ ایف آیی اے انٹی کرپشن سرل اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر افضل خان نیازی نے انسپکٹر زاہد بھٹی کو انکو ایری افسر مقرر کر کے ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے سے سیٹر جی فورٹین ٹو اور تھری میں انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ کے کام کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔
ایف آئی اے کو پتا چلا تھا کہ سیکٹر جی فورٹین ٹو اور تھری کے انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ کے کام کا ٹھیکہ عبدالستار اینڈ کو کو بغیر ٹینڈر کے دیا جا رہا ہے اس کے علاوہ ٹھیکیدار نے اپنی مرضی کام کیا ہے جس کام میں اسے نقصان تھا اس کو چھوڑ دیا گیا اور جس میں فائدہ تھا اسے محکمہ کے پروجیکٹ ڈائریکٹر سے ملی بھگت کر کے زیادہ کروا لیا اور اس کے بھی زیادہ بل وصول کئے ۔ ان شکا یت کے بعد ڈائریکٹر ایف آیی اے اسلام آباد سرکل . نے با قاعدہ انکوئری کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ایف آیی اے انٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائریکٹر افضل خان نیازی نے انسپکٹر زاہد بھٹی کو انکو ائری افسر مقرر کر کے ڈائریکٹر جنرل ایف جی ای ایچ اے سے سیکٹر جی فورٹین ٹو اور تھری میں انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ کے کام کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا ہے ۔
ایف آیی اے سے جاری نوٹس میں ایف جی ای ایچ اے سے ٹینڈر پراسس کا مکمل ریکارڈ ، پیمائش کی کتا بیں ، ٹھیکیدار کے بل اور ادائیگی کی تفصیلات ، اضافی کام کی تفصیلات اور ادائیگیو ں کی تفصیل ،اور موقع پر مکمل ہونے والے کام کی مکمل تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔


