مظلوم فلسطینیوں کی حمایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی کھلاڑی سے ناراض

لاہور:مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنے ہی کھلاڑی سے ناراض ہوگیاہے۔ یہ جرمانہ سابق کرکٹر اور 92 ء کا ورلڈ کپ جیتنی والی پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر معین خان کے بیٹے اعظم خان پر عائد کیا گیا ہے۔دوران میچ فلسطینی مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کرکٹر اعظم خان پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔
ِ پاکستان میں جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں اعظم خان پر دورانِ میچ بلے پر فلسطینی جھنڈے کا سٹیکر لگانے پر پی سی بی نے میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق لاہور بلوز کیخلاف کھیلتے ہوئے اعظم خان کو امپائرز کی جانب سے بلے سے سٹیکر اتارنے کو کہا گیا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ جس پر انہیں جرمانے کیساتھ تنبیہ کی گئی کہ اگر وہ دوبارہ ایسا کریں گے تو انہیں معطل کر دیا جائے گا۔
دوسری طرف اعظم خان پر جرمانے کی حرکت پر پاکستان کرکٹ بورڈ کو سوشل میڈیا پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔




