تحریک انصاف کے نو منتخب چئیرمین اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن نہیں،جاوید انتظار


اسلام آباد: اسلام آباد سے سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی جاوید انتظار نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے نو منتخب چئیرمین اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے نظریاتی کارکن نہیں ہیں۔ اہلیان حلقہ کے وفود سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ نیب کے عمران خان و دیگر کے خلاف 190 ملین پانڈ ریفرنس میں اس وقت کی وفاقی کابینہ کو شامل کرنا چاہئے تھا۔جنہوں نے رقم کی غیر قانونی منتقلی کو بغیر دیکھے منظوری دے کر اور اس پر دستخط کر کے اپنے حلف سے روگردانی کی۔ریفرنس میں نامزد ملزمان اور ارکان کابینہ برابر کے شریک جرم ہیں۔انہوں نے کہا اکبر ایس بابر پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن چیلنچ کرنے کی بجائے عام انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتا تو حق بجانب ہوتا۔میں جانتا ہوں اکبر ایس بابر انتخابات میں پچاس ووٹ نہیں لے سکتا۔