موٹرولا لایاموبائل فون صارفین کے لئے خوشخبری ، سال کے اختتام پرسستا فون متعارف

8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ یہ دنیا کا سستا ترین فون ہوگا
فون کی قیمت 39 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے پاکستان میں پیش کیے جاتے وقت مزید سستا ہونے کا بھی امکان


اسلام آباد:دنیا میں اسمارٹ فون بنانے والی امریکا کی ملٹی نیشنل کمپنی موٹرولا نے سال 2023 کے اختتام پر اپنا سستا فون متعارف کرادیا ہے جسے فیچرز اور قیمت کے حساب سے انتہائی مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ فون کی پاکستانی قیمت 39 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے، تاہم اسے پاکستان میں پیش کیے جاتے وقت مزید سستا کیے جانے کا بھی امکان ہے۔
فون کو ابتدائی طور پر فروخت کے لیے صرف چین میں پیش کیا گیا ہے، تاہم اسے سال کے آخری دنوں تک پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی پیش کردیا جائے گا۔
موٹو جی 34 کی 5-6 انچ اسکرین جب کہ ایک ہی ماڈیول 8 جی بی ریم اور 256 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا ہے۔
فون میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں جب کہ اس میں جدید ٹیکنالوجی کے حامل دو اسپیکرز بھی دیے گئے ہیں۔
موٹو جی 34 کو اینڈرائیڈ 14 کے آپریٹنگ سسٹم اور 5 ہزار ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جب کہ 18 واٹ کے فاسٹ چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔
فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کا سنگل کیمرا دیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا دعوی ہے کہ اس بار کیمرا ٹیکنالوجی کو مزید اپگریڈ کردیا گیا ہے۔موٹو جی 34 کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 2 میگا پکسل کا کیمرا دیا گیا ہے۔
فون کی پاکستانی قیمت 39 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے، تاہم اسے پاکستان میں پیش کیے جاتے وقت مزید سستا کیے جانے کا امکان ہے۔
خیال کیا جارہا ہے کہ کمپنی نے یہ سستا ترین موبائل دنیا میں چین کے بنائے سستے موبائلز کا مقابلہ کرنے کے لئے متعارف کرایا ہے۔