اسلام آباد(نیوزرپورٹر)مسلم لیگ ن نارتھ زون برطانیہ کے سیکرٹری جنرل چوہدری ساجد حسین نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر کی موجودہ صورتحال بھارت کی جارحیت کی وجہ سے کشیدہ ہو چکی ہے۔برطانیہ سے آمدہ اطلاعات کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا آرٹیکل 370 اور 35 A کے ذریعے ریاست جموں و کشمیر کی آئینی حیثیت ختم کرنیکی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔اقوام متحدہ کو چاہیے کے وہ اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق کشمیر کا فیصلہ جلد از جلد کرے۔سخت کرفیو کے باوجود مقبوضہ کشمیرکے عوام نے سڑکوں پر نکل کر بھارتی جارحیت کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جو دنیا کو یہ پیغام دیتا ہے کہ کشمیری اپنے حق خود ارادیت کے لیے کسی بھی حد کو جانے کے لیے تیار ہیں۔بھارت سیز فائر لائن پر بلا اشتعال گولہ باری کرکے سیز فائر لائن پر بسنے والے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔۔ اس کا ثبوت دنیا کے سامنے ہے۔ اب وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کا فیصلہ کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق کیا جائے۔ انھوں نے سیز فائز لائن پر بھارت کی طرف سے سول آبادی پر شدید گولہ باری کی مذمت کی اور کہا کہ بھارت سول آبادی پر گولہ باری کرکے کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتا۔بھارت دنیاکاعالمی دہشت گرد ملک ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کے ساتھ جوظلم اور بربریت کررہاہے عا۔لم اسلام کواس کانوٹس لینا چاہیے۔پاکستانی قوم کشمیر ی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اب وہ د دور نہیں جب کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی۔


