کاروبار کو آسان بنانا اور کاروباری برادری کو ہر قسم کی سہولیات دینا ہوں گی
اسلام آباد : اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے نائب صدر بابر بھٹی نے کہا ہے کہ معاشی سرگرمیوں کیلئے رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جائے۔ایک بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے کنسٹرکشن اور ایس ایم ایز سیکٹر پر خصوصی توجہ دے کیونکہ سابقہ حکومتی اقدامات سے فائدہ کم نقصان زیادہ ہورہا ہے۔
ٹیکس دینے والوں کو ہی ہمیشہ نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ ٹیکس نیٹ میں آنے سے کتراتے ہیں.انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک کروڑ بیس لاکھ گھروں کی کمی ہے جس میں سالانہ دس لاکھ کا اضافہ ہو رہا ہے اس لئے کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کنسٹرکشن سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جائے اور حکومت ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ اور صنعتی ترقی کیلئے تاجروں و سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کرے۔



